Live Updates

عمران خان کا 2013 میں وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہ ہوا ،

اب اپوزیشن لیڈر کیلئے بھاگ رہے ہیں ،پرویز رشید

جمعہ 29 ستمبر 2017 15:25

عمران خان  کا 2013 میں وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہ ہوا ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 2013 میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ کر گھرسے نکلے تھے اور آج 2017میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں،عمران خان کی جماعت میں ایک درجن وزیراعظم کے امیدوار اور ڈیڑھ درجن اپوزیشن لیڈر بننے کے امیدوار ہیں، مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی دونوں جمہوری جماعتیں ہیں،جنہوں نے آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، نواز شریف اور ہم سب کے درمیان قائد اور کارکن کا رشتہ ہے،عمران خان اپنی ہی جماعت کو گراتے چلے جارہے ہیں۔

جمعہ کو پرویز رشید نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان 2013میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ کر گھر سے نکلے ،عمران خان اب 2017میں قائد حزب اختلاف کے لیے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں،عمران خان 2018میں نجم سیٹھی کی جگہ پی سی بی کے امیدوار ہوں گے،عمران خان کی جماعت میں وزیراعظم بننے کیلئے ایک درجن امیدوار ہیں، جبکہ اپوزیشن لیڈر کیلئے عمران خان کی جماعت میںڈیڑھ درجن امیدوار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نواز شریف کے پاس کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی دونوں جمہوری جماعتیں ہیں،جنہوں نے آئین کی بلادستی کیلئے جدوجہد کی، مسلم لیگ (ن )اورپیپلزپارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت ہے، (ن) لیگ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کیلئے کام کرتی رہے گی،نواز شریف اور ہم سب کے درمیان قائداور کارکن کا رشتہ ہے،نواز شریف عدالتی ذمہ داری بھی نبھائیںگے،اور خاندان کی بھی،عمران خان اپنے ہی گھر کی اینٹیںاکھاڑرہے ہیں،عمران خان اپنی ہی پارٹی کو گراتے چلے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات