صومالیہ میں کار بم حملہ،

سات افراد ہلاک

جمعہ 29 ستمبر 2017 13:06

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) صومالی دارالحکومت میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ موغا دیشو میں واقع ایک بس اسٹاپ کے قریب رونما ہوا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ تاہم شدت پسند گروہ الشباب موغا دیشیو اور دیگر شہروں میں اس طرح کے حملے کرتا رہتا ہے۔ طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :