پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، ایئر چیف

جمعہ 29 ستمبر 2017 11:31

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، ایئر چیف
رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیں‘ پاک فضائیہ قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان اور کویت فضائیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، کامیاب ہونے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔

جمعہ کو پاک فضائیہ اصغر خان اکیڈمی میں 119 ویں کامبیٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ کمانڈر کویت فضائیہ کو خوش آمدید کہنے پر فخر ہے۔ کامیاب ہونے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کی فضائیہ میں تعاون وسیع ہورہا ہے۔ کویتی کیٹڈ کی کارکردگیس ے متاثر ہوا ہوں۔ تربیت سے کیڈٹس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیں۔ پاک فضائیہ قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت فضائیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویتی فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفاوداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے عوام مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مضبوط رشتے سے جڑے ہیں، دونوں ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجودہے۔

کمانڈر کویت فضائیہ نے کہا کہ تقریب میں شرکت سے خوشی محسوس ہورہی ہے، کامیاب تربیت پر تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتاہوں۔اس سے قبل پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی رسالپور میں 119 ویں کامبیٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، جس میں کویتی فضائیہ کے 12 کیڈٹ بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :