صومالیہ،کار بم دھماکہ میں7 افراد ہلاک

جمعہ 29 ستمبر 2017 10:21

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2017ء) صومالی دارالحکومت موغا دیشومیںکار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 ہلاک ہو گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز موغا دیشو میں واقع ایک بس سٹاپ کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ تاہم شدت پسند گروہ الشباب موغا دیشو اور دیگر شہروں میں اس طرح کے حملے کرتا رہتا ہے۔ طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔