نواز شریف ملک سے لیکر بیرون ملک تک شور کررہاہے کہ مجھے کیوں نکالا، اسد عمر

جمعرات 28 ستمبر 2017 23:15

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی سابق نائب صدرپنجاب رانا ساجد علی شوکت کے گھر آمد ،پرتپاک استقبال ،ہماری جماعت کا ایک ہی لیڈ ر ہے اور وہ ہے عمران خاں ،نواز شریف پاکستان سے لیکر لندن تک واویلاکر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالااسد عمر کا کارکنوں سے مختصر خطاب ،تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی کامونکے میں آمد پر سابق نائب صد ر پنجاب کی قیادت میں ممبر سینئر ایڈوائزی کونسل انصاف سپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن سینٹرل پنجاب محمدوسیم اشرف اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیا ں بھی نچھاور کیں اسد عمرنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک ہی لیڈر ہے کوئی دوسرا لیڈ ر نہیں ہے نواز شریف ملک سے لیکر بیرون ملک تک شور کررہاہے کہ مجھے کیوں نکالاانہوںنے میڈیا سے گفتگوہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے لیے جوفیصلہ عمران خان کریں گے وہ فیصلہ ہوگا او ر ن لیگ کو علم ہوچکا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

متعلقہ عنوان :