مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے بلاخر سمارٹ فون کا استعمال شروع کردیا۔

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:12

مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے بلاخر سمارٹ فون کا استعمال شروع ..
واشنگٹن:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-28 ستمبر-2017ء) مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کا شمار دنیا کے امیر ترین اشخصاص میں ہوتا ہے تاہم اسی وجہ سے ان کی رہائشگاہ کو دنیا کی جدید ترین جگہ قرار دیا گیا ہے، جہاں ہر چیز روبوٹک اور کمپیوٹررائزڈ ہے لیکن اس کے باوجود بل گیٹس نے اینڈرائیڈ فون کا سالوں استعمال نہیں کیا تاہم اب انہوں نے اپنی یہ قسم توڑ کر ایک نیا موبائل فون لے ہی لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالاخر ایک اینڈرائیڈ فون خرید لیا ہے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا موبائل کس کپمنی کا ہے اور اس کا ماڈل کون سا ہے تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ ان کے نئے فون میں مائیکروسافٹ سافٹ ویئر کا بہت استعمال کیا گیا ہے۔ اگرچہ بل گیٹس نے اینڈرائیڈ فون کا استعمال شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کا آئی فون لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنے بچوں پر آئی فونز اور آئی پیڈز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہےلیکن انہوں نے ایک انٹرویو میں ایپل کمپنی کے مالک سٹیو جابز کو جینئس بھی قراردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :