اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا ، جواب طلب

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میںسابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ،مخدوم شہاب الدین کے وکیل الیاس صدیقی عدالت میں پیش ، سابق وزیر کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے ،وزارت داخلہ نے مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہی, مخدوم شہاب الدین پر سیاسی انتقام لینے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہی, الیاس صدیقی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میںسابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی اور عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔مخدوم شہاب الدین کے وکیل الیاس صدیقی عدالت میں پیش سابق وزیر کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔وزارت داخلہ نے مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اور مخدوم شہاب الدین پر سیاسی انتقام لینے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔