Live Updates

پی ٹی آئی سیاسی پارٹی کے علاوہ ایک تحریک ہے ،عمران خاں کے سپاہی نظریے پر یقین رکھنے والے ہیں، اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو اسد عمر آج ادھر آپ کو نظر نہ آتا،نظریے کے ساتھ خواجہ آصف کو این اے 110سے آئوٹ کرنا ہے ، شہباز شریف بڑی تقریر کرتا تھا زرداری کے خلاف عمران خان نیب کا چیئرمین مک مکا پر نہیں لگانے دے گا ایک جی ٹی روڈ پر پوچھ رہا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرے کا وقت قریب ہے،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی اسد عمر کا سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی پارٹی کے علاوہ ایک تحریک کا بھی نام ہے ،عمران خاں کے سپاہی نظریے پہ یقین رکھنے والے ہے اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو اسد عمر آج ادھر آپ کو نظر نا آتانظریے کے ساتھ خواجہ آصف کو این اے 110سے آوٹ کرنا ہے عمران خان کی جدوجہد آج تاریخی موڑ پر کھڑی ہے پارٹی کے اندر کی تنقیدی لڑائی ختم کرنی ہے شہباز شریف بڑی تقریر کرتا تھا زرداری کے خلاف عمران خان نیب کا چئیرمین مک مکا پر نہیں لگانے دے گا۔

ایک جی ٹی روڈ پر پوچھ رہا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرے کا وقت قریب ہے۔ وہ جمعرات کو یہاںسیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صوبائی نائب صدر عمر فاروق مائر، زاہد سلیم باجوہ، میاں اعجاز جاوید، طاہر سلطان ،امان اللہ بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری نوید سلطان ودیگر بھی شامل تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ جنگ عمران اور پی ٹی آئی کے ورکر مل کر جیتے گے۔ہر سیالکوٹی خواجہ آصف نہیں ہوتا۔ہمارا وزیر خارجہ امریکہ اور بھارت کی بات کرتے ہیں خواجہ اصف تم نے ووٹ سیالکوٹ کے ووٹ حاصل کیے ہیں یا دلی کے ووٹرز سے سابق وزیراعظم کے گھر شادی پر قریبی دوست موجود نہیں تھے مگر جندال موجود تھا۔ خواجہ آصف کہتا ہے کہ نواز شریف کو بھارت کی دوستی پر نکالا گیا،خواجہ صاحب نواز شریف کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیںہے ہمارا صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے جماعت اسلامی سے ملاقات کے لئے وقت مقرر ہو چکا ہے ، تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دیے جائیں گے۔ق
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات