مسلم لیگ (ن ) نے پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ،چوہدری عابد رضا

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:02

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی چار سالہ کارکردگی نے پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013کے الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان میں امن و امان اور معیشت کی بحالی کیلئے جراتمندانہ فیصلے کیے ہیں تبدیلی کے وعدے تو ہر سیاسی جماعت نے کیے لیکن مگر مسلم لیگ ن نے اپنے عزم ، ویژن اور منشور کے مطابق پاکستان میں ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور عوام نے بھی اسی مقصد کیلئے ہمیں ووٹ دیے تھے یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیوں کہ پاکستان کے تباہ حال اداروں کو ٹھیک کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا انھوں نے مزید کہا کہ 2013میں ہمیں ایک تباہ حال سٹرکچر ملا جس کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک نئے عزم اور وسائل کی ضرورت تھی مسلم لیگ ن کی حکومت سابقہ 65سال سے تباہ حال ڈھانچے کو ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہے پاکستان کے کل اور آج میں بہت فرق ہے ہمارے مخالف سیاستدان بھی تعصب اور خود غرضی کی عینک اتار کر دیکھیں تو انھیں بھی ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی تبدیلی کے اس عمل کو آگے لے کر جانا ہے اور ملک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :