نہ اس اجلاس میں شریک تھا نہ ہی بنو ں گیا تھا ،میں باچا خان کا پیروکار ہوں ، اپنے بزرگوں کی قربانیوں پر پانی نہیں پھیر سکتا

ضلعی صدر اے این پی ولی ملک گوہرزمان نے بیگم نسیم ولی خان کیخلاف بیان کی مذمت کردی

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:58

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) اے این پی (ولی ) ضلع صوابی کے صدر ملک گوہرزمان نے بیگم نسیم ولی خان کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہ اس اجلاس میں شریک تھا اور نہ ہی بنو ں گیا تھا ،میں باچا خان اور ولی خان کا پیروکار ہوں ،میرے ابائو اجداد نے قربانیاں دی ہے میں اپنے بزرگوں کی قربانیوں پر پانی نہیں پھیر سکتا۔

(جاری ہے)

بروز جمعرات انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم نسیم ولی خان نے مجھے جو عزت اور مقام دی تھی میں اسے فراموش نہیں کرسکتا ،میں کسی بھی ذاتی مفادات کے لئے پارٹی کا کام نہیں کرتے اور نہ ہی ایم پی اے اور ایم این ات بننا چاہتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ باچا خان اور ولی خان کے فلسفے اور فکر کو پھیلانے کا کام کرتا ہوں ،میں عہدوں کا لالچ نہیں رکھتا ،بیگم نسیم ولی خان جب صوبائی صدر تھیں تو میں اس وقت صوبائی کونسلر ،مرکزی کونسلر ،صوبائی ورکنگ کمیٹی کا ممبر ،سینئر نائب صدر ضلع صوابی اور ملگری استاذان کا بانی صدر تھا ،اس سے زیادہ عزت مجھے کون دے سکتا ہے جو اے این پی نے دیا تھا ،بعد میں چند معاملات پر اختلافات اور کچھ تحفظات پیدا ہوئے اب جبکہ نسیم ولی خان نے اے این پی میں باضابطہ اعلان کیا تو ہمارا ان پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ ان کا فیصلہ اکثر پارٹی کے مفادات میں ہوتا ہے اگرچہ ان کے اس فیصلے پر میرے تحفظات ہیں لیکن ساتھ میں ان کے فیصلے کو مانتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد ایک پروقار تقریب میں دوبارہ فارم پر کرکے باچا خان اور ولی خان کی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے کا عہد نو کروں گا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت اتحاد اور ایک ہونے کی اشد ضرورت ہے ورنہ پھر سب پچھتائیں گے ،وقت کم اور مقابلہ سخت ہے اس کے لئے کمر کو باندھنا پڑے گا ،انہوں نے کہا کہ اے این پی ضلع صوابی کے صدر اور جنرل سیکرٹری میرے ساتھ رابطے میں ہیں ۔