چاہ میراں گرڈ اسٹیشن پر 40MVAکا ایک اور پاور ٹرانسفارمرنصب کر دیا گیا‘ترجمان لیسکو

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:53

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو سید واجدعلی کاظمی نے کہا ہے کہ لیسکو انتظامیہ اور تمام فیلڈ سٹاف ا پنے صارفین کی سہولت اور لیسکو کے بجلی کے موجودہ ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے لیئے ہمہ وقت سر گرم ِ عمل ہیں۔اور ہم بطور کمپنی رواں مالی سال میں ریکوری اور لائن لاسز میں کمی سمیت اپنے تمام اہداف پورے کرنے کا زم رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لیسکو میں رواں مالی سال کے آغاز سے ہی مختلف نئے گرڈ اسٹیشنز ، نئے فیڈرز اور مختلف استعداد کار کے حامل نئے اضافی پاور ٹراسفارمرز کو سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی بھی ڈسٹری بیوشن اور پاور ٹرانسفارمر کا لوڈ 70%سے زائد نہ ہو۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسی سلسلے میںچاہ میراں گرڈ اسٹیشن پر40MVAکا ایک اورپاور ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

132Kvچاہ میراں گرڈ اسٹیشن پر اس سے قبل 40MVAکی صلاحیت کے حامل2 پاور ٹرانسفارمرز کام کر رہے تھے جبکہ علاقہ وسیع ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات سسٹم پر لوڈ ذیادہ ہونے کے باعث صارفین کو فورس لوڈشیڈنگ اورلو وولٹیج جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اس نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے ایک وسیع علاقے کو ریلیف حاصل ہوا ہے۔ جو علاقے ان پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں ان میںجانی پورہ ، شیر شاہ روڈ ، حاجی پورہ ، اسلام آباد ، نظام آباد ، سنگھ پورہ روڈ ، گجر پورہ ، مدینہ کالونی ، نیو بھوگیوال چوک ، چاہ میراں روڈ ، گھوڑے شاہ روڈ ، مکھن پورہ ، کوٹ خواجہ سعید ، نیو شاد باغ ، اکرم چوک ، سینٹر روڈ ، بلال پارک ، بلال روڈ ، حضوری شاہ دربار ، مین ٹرپل روڈ ، حماد کالونی ، نبی بخش پارک ، ٹی اور ڈی بلاک ، جمال پارک ، سلیمان پارک ، شہاب پارک ، ہجویری پارک ، شمس آباد ، سنگھ پورہ ، غوث پارک ، سرفراز روڈ کے علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :