پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کور کمانڈر لاہور اور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی آئی جی آرمز جی ایچ کیو تعینات

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:25

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور اور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کو انسپکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آرمز،جنرل ہیڈکوارٹرز لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو تبدیل کر کے کمانڈر سدرن کمانڈ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کو تبدیل کر کے آئی جی آرمزجی ایچ کیو اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو تبدیل کر کے کور کمانڈرلاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :