عمرکوٹ، پارس ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عمرکوٹ میں 3روزہ فری آنکھوں کے علاج کا کیمپ لگایا گیا

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:07

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) تھراورعمرکوٹ میں بینائی کے امراض بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں،پسماندہ علاقے ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے علاج کیلئے کوئی خاص سہولیات میسر نہیں ہیں، جس کی وجہ سے اس علاقے میں وقتاً فوقتاً غیرسرکاری و فلاحی ادارے آنکھوں کے علاج اور آپریشنز کی کیمپس لگاتے ہیں ، ایسے ہی ایک فلاحی تنظیم پارس ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عمرکوٹ میں 3روزہ مفت آنکھوں کی چیک اپ کیاگیااور آپریشنز بھی کیے گئے۔

کراچی کے ماہر سرجن ڈاکٹر امتیاز علی چنا کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ماہر ٹیم نے 100 کے قریب آنکھوں کی بیماریوں کے مریضوں کے مفت آپریشن کیے اورتقریباً400 کے قریب مریضوں کا معائنہ بھی کیا گیا اورمفت میںادوایات فراہم کی گئیں اس موقع پر شہریوں نے پارس ویلفیئر ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارس میٹرنٹی ہوم میں عام شہری و عمرکوٹ کے گردنواح کے مکینوں کیلئے پہلے بھی بہت ہی زیادہ رعایت برتی جاتی ہیں کیونکہ کسی بھی پرائیوٹ میڈیکل سینٹر میں ڈیلیوری کیلئے جائیں تو سیزر کیلئے 30ہزار سے 40ہزار روپے لیے جاتے ہیں لیکن پارس ثانیہ میٹرنٹی ہوم عمرکوٹ میں صرف 8ہزار میں آپریشن کی ساتھ ادوایات بھی فراہم کی جاتی ہیں جس سے ہر غریب کو کافی سہولیات مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تین روزہ آنکھوں کے کیمپ نے مزید عام لوگوں کو فوائد فراہم کیے ہیں۔ عمرکوٹ اور تھر کی عوام کیلئے پارس میٹرنٹی ہوم و ہاسپٹل کسی مسیحا سے کم نہیں جبکہ کراچی سے آنے والے ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر امیتاز علی چنا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے آنکھوں کی روشنی خداوندی کی بڑی نعمت ہے خاص طور پر اس علاقہ کی عوام میں آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ بڑی تشویشناک بات ہے خاص طور پر عمررسیدہ خواتین و مرد کو بینائی بیماری لاحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور شوگر کو کنڑول رکھاجائے پارس ویلفیئر ٹرسٹ کا میں شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیں یہاں کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا اور آئندہ بھی ہمیں پارس ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بلایا گیا تو ضرور آئیں گے ۔دوسری جانب پارس ویلفیئر ٹرسٹ کے روحِ رواں محمد اقبال میمن نے آنکھوں کی تکلیف سے فیضیاب ہونے والے مریضوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ڈاکٹر امتیاز علی چنا و ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر امین میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ غریب عوام کو صحت علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کی فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :