خواجہ محمد آصف کے امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کے حوالے سے بیان

لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء اور سول سوسائٹی ارکان کا احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

جمعرات 28 ستمبر 2017 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء اور سول سوسائٹی ارکان نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔مظاہرے میں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار سید محمد شاہ بھی شریک ہوئے۔ مظاہرہ سے الامہ لائرز فورم کے صدر جمیل فیضی، صدر حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ رائو طاہر شکیل، چیئرمین سول سوسائٹی سرکل علی عمران شاہین، چیئرمین مصطفائی جسٹس فورم میاں محمد اشرف عاصمی، ناظم اعلیٰ ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ ممتاز اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ حافظ محمد سعید محافظ پاکستان اور خادم قوم ہیں ۔پاکستان پر اصل بوجھ خواجہ آصف جیسے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعیدنے آج تک پاکستان میں کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ان کی جماعت نے کسی معمولی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔وزیر دفاع پاکستان کے پر امن اور محب وطن شہریوں کے خلاف وہی زبان استعمال کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن امریکہ اور بھارت استعمال کرتے ہیں۔

ایسے لوگوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں ہے ۔مقررین نے کہا کہ حافظ محمد سعید کے خلاف ملک کی تمام اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات چلے لیکن انہیں ہر جگہ بے گناہ قرار دیا گیا۔ان کا جرم بھارت اور امریکہ کی پاکستان دشمنی کے بے نقاب کرنا ہے۔پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں کو بیان دیتے وقت سوچ سمجھ کر زبان کھولنی چایئے۔حافظ محمد سعید 8ماہ سے بلا وجہ نظر بند ہیں اور حکومت ان پر کوئی الزام عائد تک نہیں کر سکی کیونکہ ان کا دامن انتہائی صاف ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ محمد آصف کو عہدے سے برطرف کر کے کسی محب وطن پاکستانی کو وزیر خارجہ مقرر کیا جائی