اب اس ملک میں مارشل لاء کا اندھیرا کبھی نہیں چھائے گا، سینیٹر پرویز رشید

آئین توڑنےوالوں کیلئےسزامقررکردی گئی،دفاعی تجزیہ نگاروں نے کبھی ایوب ، ضیاء اور مشرف کے شب خون کے بارے میں بھی لکھا؟ کیا پاکستان کی حدود استعمال کرنے کا جواجازت نامہ دیا گیا اس کی کوئی لکھت پڑھت بھی ہے؟ نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 ستمبر 2017 17:59

اب اس ملک میں مارشل لاء کا اندھیرا کبھی نہیں چھائے گا، سینیٹر پرویز ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ اب اس ملک میں مارشل لاء کااندھیراکبھی نہیں چھائے گا،آئین توڑنے والوں کیلئے سزامقررکردی گئی ہے،دفاعی تجزیہ نگاروں نے کبھی ایوب ، ضیاء اور مشرف کے شب خون کے بارے میں بھی کچھ لکھا؟ کیا پاکستان کی حدوداستعمال کرنے کا جو اجازت نامہ دیا گیا اس کی کوئی لکھت پڑھت بھی ہے؟ انہوں نے آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صرف قانون بنا دینااور قانون کوکتابوں میں لکھ دینا کافی نہیں ۔

آئین کی ایک بارنہیں کئی بارتوہین کی گئی۔ آئین میں کلاز 6 کے بعد بھی نہ صرف آئین توڑا گیا بلکہ مارشل لاء کا نفاذ ہوا۔ماضی میں سپریم کورٹ نے فرد واحد کوآئین میں ترمیم کی اجازت دی جو چاہے نکالو جو چاہے شامل کرو۔

(جاری ہے)

اس قانون کو بنانے کیلیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس قانون سے ان حادثات سے بچنے میں کامیاب ہونگے جن کا پاکستان کئی بارشکار ہوا۔

نئے قانون سے معلومات تک رسائی کا کلچر ضرور فروغ پائے گا۔ بل کو پاس ہوتے دیکھتا ہوں تو سچائی پرایمان پختہ ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی آئین میں ترمیم کی حمایت کی۔ جوزمینی خدابنے بیٹھے ہیں وہ کچھ بات بتاناگوارہ نہیں سمجھتے۔ ہم سوال پوچھتے رہے لیکن ہمیں جواب نہیں مل رہا۔ پرویز رشید نے کہاکہ اب اس ملک میں مارشل لاء کااندھیراکبھی نہیں چھائے گا۔

آئین توڑنے والوں کیلئے سزامقررکردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دفاعی تجزیہ نگاروں نے کیا 25یا30سال میں ایوب ، ضیاء اور مشرف کے ماشل لاؤں کے بارے میں بھی کچھ لکھا؟ کیامیری رسائی ان تجزیہ کاروں کی تحریروں تک بھی ہوسکتی ہے؟ رسائی کے قانون کے تحت ہر شخص کو جاننے کا حق حاصل ہے۔ کیا پاکستان کی حدود استعمال کرنے کا جواجازت نامہ دیا گیا اس کی کوئی لکھت پڑھت بھی ہے؟

متعلقہ عنوان :