ایس ای سی پی نے یو ایس ایکویٹی انڈیکس فیوچر کنٹریکس کے پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں سودوں کی منظوری دے دی

جمعرات 28 ستمبر 2017 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بین الاقوامی ایکویٹی انڈیکس، ’یو ایس ایکویٹی انڈیکس فیوچر کنٹریکس‘ کے سودوں کی پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں لین دین کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری فیوچر مارکیٹ ایکٹ 2016 کے تقاضوں کے مطابق دی گئی۔

(جاری ہے)

یو ایس ایکویٹی انڈیکس کے فیوچر کنٹریکس کی دستیابی سے پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کا موجودہ پورٹ فولیو مزید بہتر ہو جائے گا جس میں اس وقت سونا، چاندی، خام تیل، بین الاقوامی کپاس، پلاٹینیم، قدرتی گیس، تانبا، سرخ مرچ، دھان اور گندم وغیرہ شامل ہیں۔

یو ایس ایکویٹی انڈیکس کے فیوچر کنٹریکس کو پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں متعارف کروانے کا بنیادی مقصد یہاں کے سرمایہ کاروں کو یو ایس ایکویٹی ایکس چینج کے انڈیکس جیسے کہ ڈاؤ، نیسڈک اور ایس اینڈ پی میں سرمایہ کاری سے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :