وزیر تحفظ ماحول پنجاب کی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:41

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے آئندہ موسم سرما میں سمو گ کیمسئلے کے پیش نظر فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول فضائی آلودگی کا موجب بننے والے 30 بڑے صنعتی اداروں کو نو ٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر رہاہے اور باقی ایسے صنعتی اداروں خاص طور پر اسٹیل ملز کو بھی نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں،اس ضمن میں محکمہ زراعت کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فصلوں کی کٹائی کے بعد آگ لگانے کے عمل کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے اور اسپر فیلڈسٹاف کے ذریعے مکمل طور پر عملدرآمد کرائے تاکہ کوئی کسان بھی فصلوں کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں آگ نہ لگانے پائے کیونکہ کھیتوں میں آگ لگانے کی وجہ سے بہت زیادہ دھویں کا باعث بنتا ہے جس سے فوگ کو سموگ میں بدلنے کے عمل کو بھی تقویت ملتی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا موجب بھی بنتی ہے، مزید برآں محکمہ کے عملے کو دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول ضلع لاہور انجم ریاض کاکہنا ہے رواں سال کارروائی کرتے ہوئے اب تک 69فضائی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کی رپورٹ مرتب کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے ارسال کی گئی ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسی فیکٹریاں جو کہ غیر معیاری ایندھن استعمال کر رہی ہیں ان کیلئے محکمہ جامع پالیسی بنا رہا ہے تاکہ ایسے ماحول اور انسانی صحت کے دشمن عنا صر کیخلاف قانونی شکنجہ مزید تنگ کیا جاسکے ،فضائی آلودگی اور پچھلے سال سموگ کو مد نظر رکھتے ہوئے فام انسپکٹر کو کو اپنی قانونی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،انجم ریاض نے مزید کہا کہ جہاں محکمہ تحفظ ماحول اپنے فرائض انجام دے رہا ہے وہاں فیکٹری مالکان سے بھی التماس ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور آلودگی پھیلا کر ماحول اور انسانی جانوں سے نہ کھیلیںاور اپنے منافع کا کچھ حصہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے پر بھی صرف کریں۔

متعلقہ عنوان :