ملک سے پسماندگی اور دور دراز علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی

مسلم لیگ (ن)نے ہزارہ ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،مخالفین کے بے بنیاداورجھوٹے پروپیگنڈے مسلم لیگ (ن) کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے پسماندگی اور ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی موجودہ حکومت نے ہزارہ ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سب سے زیادہ مقبول لیڈرہیںاور عوام کے دلوں میں بستے ہیں مخالفین کے اُن کے خلاف بے بنیاداورجھوٹے پروپیگنڈے اُنہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار حویلیاں کے نوائی علاقے سریلہ، بٹولنی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام سپیکر نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میںاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے اور مرکز سمیت چاروں صوبوں میںپاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول سریلہ کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا جس پر 2کروڑ 13لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے منصوبوں میں روڑے اٹکارہی ہے تاہم اس کہ باوجود ا تمام ترقیاتی منصوبوے بروقت مکمل کیے جائیںگے۔ انہوں نے تحصیل حویلیاں کی یونین کونسلوں سلوالہ، ترموچھیاں ،سریلہ اور بٹولنی میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان چار یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی کے لیے 19کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے ۔

انہوں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن سے قبل ان چار یونین کونسلوں میں گیس فراہمی کے منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے ۔انہوں نے کسیلاں تا بٹولنی سڑک پر کام جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور صوبے کی عوام نے اس کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کوئی ترقیاتی کام کرنے کے بجائے ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں کے راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ نعرورں اور دوسروں پر کیچڑ اچھانے سے تبدیلی نہیں آتی اس کے لیے عملی اقدمات اُٹھانے اور عوام خدمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اجتماع سے قائمقام سپیکر کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھہ اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا ۔

مقرین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حویلیاں میں بہت سارے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا مگر تاہم کسی بھی منصوبے پر ابھی تک عمل درآمدنہیں ہو سکا ۔ انہوں نے موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائے گی۔ مقرین نے علاقے کی ترقی کے لیے قائمقام سپیکر کی کاوشوں کو سراہا ۔