کراچی، پولیس کا کمپانڈ پر چھاپہ، فائرنگ تبادلے میں6 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر را انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے دہشت گردوں کے کمپانڈ کا محاصرہ کیا۔اسی دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جبکہ علاقے سے کچھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے می چھ دہشت گرد مارے گئے جو کہ یوم عاشور پر کارروائی کرنا چاہتے تھے۔