چین میں ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا 6لاکھ سے زائد افراد کا مفت اینٹی ریٹرووائرل علاج کیا گیا

ملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 420000اور ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ ہے

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:12

گوانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) چین میں ایچ آئی وی /ایڈز کے شکار 600000سے زائد عوام کا 2003ء میں ملک کے ایک پروگرام شروع کئے جانے کے بعد سے مفت آر این اے وائرس کے ایک وسیع گروہ کی انسدادی دوا سے مفت علاج کیا گیا ، بیجنگ ڈیٹان ہسپتال میں کیمیکل ڈیزیز ایکسپرٹ جانگ فو جائی نے ایچ آئی وی /ایڈز کے بارے میں 2017ء قومی کانفرنس میں بتایا کہ دس افراد میں سے نو کا ہر سال ایچ آئی وی وائرل لوڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے، نتائج سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے نوے فیصد کا علاج کرانے کے بعد وائرس ختم ہو گیا ہے ، جانگ نے کہا کہ اینٹی ریٹرووائرل ( آر این اے وائرس کے ایک وسیع گروہ کی انسدادی دوا) علاج کے بعد ایچ آئی وی کے شکار بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آ گئی ہے، جون کے اواخر تک سرکاری طورپر چین میں ایچ آئی وی کے شکار افراد کی تعداد 420000اور ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 300000ہے، چین نے ایچ آئی وی /ایڈز کی موجودگی کی حد کم کرنے کی کوششیں کی ہیں صرف گذشتہ سال مرکزی حکومت نے ایچ آئی وی /ایڈز پرقابو پانے اورعلاج پر 4.6بلین یوآن (694بلین امریکی ڈالر ) خرچ کئے ، چین میں اینٹی ریٹرووائرل علاج میں ماہر 4000 کلینکس میں قریباً 10000ڈاکٹرز اورنرسیں ہیں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :