اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی

میٹرک پروگرام میں داخلے کی لیٹ فیس چارجز 100روپے ،ْ ایف اے اور بی اے کیلئے 200، پوسٹ گریجویٹ/بی ایڈ پروگرامز کیلئے 500روپے مقرر

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے اور انہیں فاصلاتی نظام تعلیم سے مستفید کرنے کے لئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ10۔اکتوبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔

میٹرک پروگرام میں داخلے کے لیٹ فیس چارجز 100۔روپے ،ْ ایف اے اور بی اے کے لئے 200۔روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ/بی ایڈ پروگرامز کے لئے 500۔روپے مقرر کئے گئے ہیں۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں ۔

داخلہ فارم مع مقررہ فیس فرسٹ ویمن بینک ،ْ بینک الفلاح ،ْ الائیڈ بینک اور مسلم کمرشل بینک کی تمام برانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ،ْ ویب سائٹ اورر علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوفیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ مختص کی ہوئی ہے۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق اوپن یونیورسٹی ایک قومی یونیورسٹی ہے اس لئے ملک بھر میں موجود ہر مستحق اور غریب طالبہ یا طالب علم کو معیاری تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع کی فراہمی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ خدادا د ذھنی صلاحیتیں رکھنے والا کوئی ایک نوجوان بھی محض مالی و سائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

یونیورسٹی نے حال ہی میںملک بھرموجود غریب ،ْ مستحق اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے نو (9)مختلف اسکیمیں شروع کی ہوئی ہیں۔ان اسکیموں سے کم آمدنی والے لیکن ایسے ذھین طلباء و طالبات سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے جو محض داخلہ فیس ادا کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث تعلیم ترک کردینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ان منصبوں پر عملدرآمد پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں موجودعلاقائی دفاتر کے ذریعے کیا جارہا ہے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی معیار مقرر کیا گیا ہے۔