چین صومالیہ کے امن اور تعمیر نو میں بھرپور کردارادا کریگا

چین نے ہسپتالوں ، سٹیڈیم اور شاہراہوں سمیت 80منصوبے مکمل کئے چین کی 13طبی ٹیموں میں 400طبی کارکن خدمات انجام دے چکے ہیں، چینی سفیر

جمعرات 28 ستمبر 2017 14:53

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) چین صومالیہ کے امن اور تعمیر نو کے سلسلے میں بھرپور کردارادا کرے گا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ معاہدہ موجود ہے ، چین نے ہمیشہ صومالیہ کے مختلف شعبوں کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے جن میں اقتصادی و سماجی ترقی شامل ہے تا کہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو سکے ، چینی حکومت نے ہسپتالوں ، سٹیڈیم اور شاہراہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کے 80منصوبے مکمل کئے ہیں، ہم ایک میڈیکل ٹیم بھی 1991ء سے صومالیہ میں بھیج رہے ہیں اب تک 13طبی ٹیموں میں 400طبی کارکن خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صومالیہ میں چین کے سفیر کیان جیان نے چین کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر نیروبی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین نے 68برسوں کے دوران عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو دیگر ممالک نے صدیوں میں حاصل کی ہیں، 2016ء میں چین کی کل قومی پیداوار 11ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ تھی اور اس کی فی کس کل قومی پیداوار 8000ڈالر ہے اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہائوس آف پیپلز کے سپیکر محمد عثمان جواہری نے چینی حکومت کو یہ کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چین اور صومالیہ کے درمیان 1960ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلا سرکاری تجارتی معاہدہ 1963ء میں ہوا تھا ، صومالی عوام نے کئی شعبوں میں چین سے فائدہ اٹھایا ہے جن میں بنیادی ڈھانچے سے لے کر زچہ بچہ کی نگہداشت کے شعبے بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :