خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،ْ نعیم الحق

حکمران عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 ستمبر 2017 13:20

خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،ْ نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ،ْ موجودہ حکمران عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں جو پاکستان سے غداری کے مترادف ہے،اس بیان پر انہیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھارت کے ساتھ تعلقات ہیں اور اب ان کی پاک فوج کے خلاف سازش عیاں ہو چکی ہے ۔نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ْوہ اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہیں مہنگی پڑیگی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ شائع نہیں کی جا رہی ،اس واقعہ میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ پسند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :