ضلع باغ کو ایک اوراعزاز مل گیا‘ طالب علم حامد حسن کو ترک یونیورسٹی نے سکالرشپ دیدی

بیس بگلہ سے تعلق رکھنے والے راجہ حامد حسن کوکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ترک سفیر نے سکالر شپ سے نوازا حامد حسن انسپکٹر راجہ عبدالمجید خان کے بیٹے اور ریڈ ہائی سکول ملوٹ کے پرنسپل راجہ عبدالقدیر خان کے بھتیجے ہیں

جمعرات 28 ستمبر 2017 12:42

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) ضلع باغ کو ایک اور اعزاز مل گیا‘ حامد حسن کو ترک یونیورسٹی نے سکالرشپ دے دی ۔تفصیلات کہ مطابق ضلع باغ کہ علاقے مردم خیز خطہ بیسبگلہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم راجہ حامد حسن جو آج کل مظفرآباد یونیورسٹی میں انگریزی بی ایس کہ طالب علم تھے کو ایف ایس سی میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت ترکی نے کارابوک یونیورسٹی کیلئے انھیں سکالرشپ دیدی اس سلسلہ میں گزشتہ روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب جس میں ترکی کے سفیر‘ آزاد کشمیر کہ صدر سردار مسعود خان ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ‘وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر کلیم عباسی اور دیگر شامل تھے کی موجودگی میں ترکی کے سفیر نے حامد حسن کو سکالرشپ اور دیگر کاغذات حوالے کیے یاد رہے یہ ہونہار طالب علم انسپکٹر آئی بی راجہ عبدالمجید خان کے بیٹے اور ریڈ ہائی سکول ملوٹ کے پرنسپل راجہ عبدالقدیر خان کے بھتیجے ہیں ان کی بنیادی تعلیم ریڈ سکول بیس بگلہ سے ہے ۔سکالرشپ ملنے پر یونین کونسل بیس بگلہ کے تمام علاقوں جن میں بھٹی شریف سوکڑ پس جھولہ کری غنی آباد ۔تھب نکی کیر کہ علاوہ چناٹ مندری ڈھاکے ناڑے پیل سارمنڈل ملوٹ بنگراں کی عوام نے مبارک بات پیش کی-

متعلقہ عنوان :