روس نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو تلف کرنا شروع کر دیا، صدر پیوٹن

جمعرات 28 ستمبر 2017 12:41

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔روسی صدر نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مقررہ وقت سے تین برس قبل ہی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق روسی ٹی وی چینل 24 پر نشر ہونے والے بیان میں ولادی میرپیوٹن نے الزام لگایاکہ کیمیائی ہتھیاروں سے چھٹکارے کے حوالے سے امریکا پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ مالی وسائل نہ ہونے کا حیلہ اپنا کر تین مرتبہ ان ہتھیاروں کی تباہی کو ملتوی کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :