بیگم کلثوم نواز کا لندن کے مہنگے ترین اسپتال میں علاج ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تفصیلات سامنے لے آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 ستمبر 2017 12:23

بیگم کلثوم نواز کا لندن کے مہنگے ترین اسپتال میں علاج ، ڈاکٹر عامر لیاقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بیگم کلثوم نواز کے لندن میں ہونے والے علاج سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔ انہوں نے اے حق نامی ایک نمائندے سے فون پر بات کی جس نے بتایا کہ اس وقت بیگم کلثوم نواز کا علاج جس اسپتال میں ہو رہا ہے وہ برطانیہ کا مہنگا ترین علاقہ اور برطانیہ کا مہنگا ترین اسپتال تصور کیا جاتا ہے۔

پرنسس گریس اسپتال کی چار منزلہ عمارت ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ اس اسپتال کا شمار برطانیہ کے مہنگے ترین اسپتالوں میں ہوتا ہے اسی لیے برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد ہی یہاں علاج کرواتے ہیں کیونکہ کوئی عام برطانوی شہری یا بزنس مین بھی اس اسپتال میں علاج کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اے حق نے کہا کہ میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی جن کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے رکن قومی اسمبلی کا حلف یہاں سے ہی لے لیا ہو اور ان کا علاج سرکاری اخراجات پر ہو رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں آپریشن اور تین دن قیام کے دوران علاج کی فیس ایک ملین پاﺅنڈ بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: