وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل صدرالدین راشدی سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

جمعرات 28 ستمبر 2017 12:27

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل صدرالدین راشدی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر سمندر پارپاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیدصدرالدین شاہ راشدی سے یورپی یونین سفیر جین فرینکوئس کاٹین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی تارکین وطن کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران قانونی ذرائع سے یورپ جانے والے تارکین وطن اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات زیر بحث آئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین گہرے قریبی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کے حوالے سے تکینکی معاونت پر یورپی یونین کے کردار کو سراہا۔ یورپی یونین کے سفیر نے بتایا کہ واپس آنے والے پاکستانی ورکرز کی بحالی کیلئے اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ ایک معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔اس سلسلہ میں وزارت اپنا کردار اداکرے۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کو پاکستانی تارکین وطن کی بحالی کے سلسلے میں وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل کی بھر پور معاونت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :