واشنگٹن ،پاکستانی سفارتخانے سے حسین حقانی کی تصویر ہٹا دی گئی

جمعرات 28 ستمبر 2017 11:53

واشنگٹن ،پاکستانی سفارتخانے سے حسین حقانی کی تصویر ہٹا دی گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) امریکامیں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی تصویر واشنگٹن سفارتخانے سے اتار لی گئی۔سابق سفیرحسین حقانی کی تصویرکے مقام پر اب جگہ خالی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بعض بیانات کے حوالے سے تنازعات کاشکار حسین حقانی کی تصویر کیوں ہٹائی گئی۔

(جاری ہے)

سفارت خانے کی گیلری میں قیام پاکستان سے اب تک تمام سفرا کی تصاویر موجود ہیں تاہم اب 2007 سے لے کر 2011 کے دوررانیے کی کوئی تصویر موجود نہیں ۔واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کی نشاندہی کئی بار قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :