میاں چنوں،تھانہ سرائے سدھو پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی،بھاری رشوت لیکر مدعی پارٹی پر پریشرڈالنے لگی، متاثرہ فرد کی پریس کانفرنس میں الزامات کی بوچھاڑ

بدھ 27 ستمبر 2017 22:58

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) تھانہ سرائے سدھو پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی،بھاری رشوت لیکر مدعی پارٹی پر پریشرڈالنے لگی،ملزمان نے مدعی پارٹی کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی،ڈی پی او خانیوال ،آر پی او ملتان نوٹس لیں،متاثرین تفصیلات کے مطابق محمد اجمل سکنہ بستی نور اسلام پل باگڑ سرگانہ تھانہ سرائے سدھو کا ستایا ہوا، انصاف نہ ملنے پر پر یس کلب پہنچ گیا،متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو محمد افضل ڈوگراور تفتیشی آفیسر ملک شوکت نے ملزمان سے بھاری رشوت لیکر ملزمان کے ساتھ ساز باز ہوگئے ہیں، ملزم غلام حیدر سے ہم نے 5لاکھ 17ہزار روپے لینے تھے ،مانگنے پر ملزمان ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیںاور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،جبکہ ملزمان نے مسلح ہوکر ہمارے گھرپر اندھا دھند فائرنگ کی جس پر اہل خانہ خواتین اور بچوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی،،پولیس نے وقوعہ بھی دیکھا ،بعدازاں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیااور کچھ ہی دن بعد ہمیں بتائے بنا ہمارا پرچہ خارج کردیا گیا ،متاثرہ نوجوان نے مزید بتایا کہ ملزمان غلام حیدر،علی نوازش،فراز اقوام سرگانہ جو کہ جرائم پیشہ ہیں نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے،ناجائز اسلحہ سے ڈرانا دھکمانا انکا شیوا بن چکا ہے،متاثرہ نوجوان نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او خانیوال احمد نواز اور آر پی اوملتان چوہدری محمد ادریس،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کرکے ملزمان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقہ میں امن پیدا ہو۔