سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان نے بارکھان کے مختلف سکولوں کے 55 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے

بدھ 27 ستمبر 2017 22:55

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان نے ضلع بارکھان کے مختلف سکولوں کے 55 مرد وخواتین غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکٹری ایجوکیشن نے بارکھان کے اساتذہ کو آر ٹی ایس ایم ٹیم کے وزٹ کے دوران عرصہ دراز سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ میل و فی میل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شوکاز نوٹس میں اساتذہ کرام کو 7دن کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنی غیر حاضری کی وجہ تحریراًً دفتر میں پیش کریں ورنہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرکہ انہیں ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :