ایدھی فائونڈیشن نے JDCکو آٹھ واک تھروگیٹ فراہم کردیئے

بدھ 27 ستمبر 2017 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) ایدھی فائونڈیشن نے جعفریہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل ویلفیئرآرگنائزیشن کو آٹھ عددواک تھروگیٹ دے دیئے۔

(جاری ہے)

ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظرفلاحی ادارے جے ڈی سی کی جانب سے ہر سال مجالس، میلاد،کرسمس، دیوالی اور دیگرسیاسی ومذہبی اجتماعات کے مواقع پر بلامعاوضہ واک تھروگیٹ اور دیگر سیکورٹی آلات فراہم کئے جاتے ہیں،اس ضمن میں ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے جے ڈی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آٹھ عدد واک تھروگیٹ فراہم کئے ہیں جنہیں ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بہتربنانے اور امن وامان کے قیام کے لئے استعمال میں لایاجائے گا۔

اس سلسلے میں جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفرعباس نے ایدھی فائونڈیشن اور فیصل ایدھی کا شکریہ اداکیاہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ جامعہ کراچی میں گزشتہ دیڑھ سال سے استعمال ہونے والے چھ واک تھروگیٹ بھی جے ڈی سی کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :