پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پیرا سے متعلق تمام جائز مطالبات حل کرد یئے گئے،

ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے پہلے سے رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو 3ماہ کے اندر تجدید کی درخواست دینا ہوگی ، این او سی کی شرط نرم کرکے رجسٹریشن کی مدت 1سال سے بڑھا کر 2سال کردی گئی وفاقی وزیرمملکت کیڈ کا تعلیمی اداروں تمام تنظیموں کی مشترکہ جائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کیساتھ میٹنگ میں گفتگو

بدھ 27 ستمبر 2017 22:29

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پیرا سے متعلق تمام جائز مطالبات حل کرد یئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے تعلیمی اداروں تمام تنظیموں کی مشترکہ جائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کی،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پیرا سے متعلق تمام جائز مطالبات حل کرد یئے گئے، ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے پہلے سے رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو تین ماہ کے اندر تجدید کی درخواست دینا ہوگی ، این او سی کی شرط نرم کرکے رجسٹریشن کی مدت ایک سال سے بڑھا کر دو سال کردی گئی ہے، بدھ کو وفاقی وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے تعلیمی اداروں تمام تنظیموں کی مشترکہ جائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کی۔

انہوں نے کہا جو معاملات میری وزارت کی سطح پر حل ہوسکتے ہیں ان کو فی الفور ہم حل کریں گے اور جن کے لئے ہمیں دوبارہ کابینہ یا وزیراعظم کے پاس لے کرجاناپڑا تو میں اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کیلئے اس حد تک بھی جاوں گا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹرمحمدافضل بابر, نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر چوہدری عبیداللہ ,ملک عمران،خالد بشیرڈار پرائیویٹ سکولزمینیجمنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نصیرراجہ ,راجہ یاسرستی آل.پاکستان سکول اینڈ کالج کے صدر ملک ابرار حسین ,راجہ افراھیم ستی, پرائیویٹ سکولزا یسوسی ایشن کے صدر زعفران الہی , عبدالوحید, چئیرمین پیرا حسنات قریشی اور ممبر پیرا امتیاز قریشی نے شرکت کی. میٹنگ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سنی جانے والی پیرارولز2016 کے خلاف پٹیشنز کے آنے والے فیصلے پر بھی تمام اسٹیک ہولڈر نے کھلے دل کے ساتھ ماننے اور عمل کرنے کا عندیہ دیا البتہ وزارت کیڈ کی جانب سے بنائی گئی رولز رویو کمیٹی میں جائنٹ ایکشن کمیٹی کی نماندگی نہ ہونے پر وزیرمملکت کو بھی تشویش ہوئی اس پر انہوں نے 3 اکتوبر کو تنظیموں کے نمائندہ وفد کے ساتھ باقی رولزمیں جائز اور قابل عمل تجاویز کیلئے میٹنگ مقررکردی جس کی صدارت وہ خود کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :