ایس آرایس پی اور آرایس پی این تنظیم کے زیراہتمام ضلع بٹگرام میںشرح خواندگی بڑھانے کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

بدھ 27 ستمبر 2017 22:28

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) ایس آرایس پی اور آرایس پی این تنظیم کی جانب سے ضلع بٹگرام میںشرح خواندگی بڑھانے کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔پی ٹی سی اور ایل ایس او ممبران کو تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے تربیت دے دی گئی ۔ابتدائی مرحلہ میںبٹگرام کے آٹھ یونین کونسلوں کے اندر شعور آگاہی مہم کے تحت گھر گھر تعلیم سے محروم بچوں کے والدین کو علم کی اہمیت و افادیت کا پیغام پہنچایا جائے گا ۔

شرح خواندگی بڑھانے میں پرائمری لیول کا تعلیم بنیادی جز ہے جن سکولوں کے اندر سہولیات کا فقدان ہے یا ٹیچرز ڈیوٹی نہیں کرتے مقامی کمیونٹی ارٹیکل 25Aکے تحت حکم بالا کو شکایت کریں حکومت وقت کاروائی کا پابند ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز البخاری سنٹر میں شرح خواندگی کے حوالے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے حمیرہ حسین پروگرام منیجر آرایس پی این ،زبیر احمد ریجنل منیجر ایس آرایس پی ،صنم علی خان فوکل پرسن ایس آرایس پی،بٹگرام پراجیکٹ کے انچارج کاشف خان نے سیشن دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان اور باالخصوص پسماندہ علاقوں میں شرح خواندگی بڑھانے میں علاقائی مشران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم تب ہی ترقیافتہ قوموں میں شمار ہوں گے جب یہاں پرتعلیم عام ہوگی