ْشہدادپور،پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈائون، دو اشتہاری-سات روپوش ملزمان گرفتار

بدھ 27 ستمبر 2017 22:16

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) ضلع سانگھڑپولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈائون دو اشتہاری-سات روپوش ملزمان- ٹنڈوآدم میں تین منشیات فروش گرفتار کلو چرس , افیم برآمد- کھپرو میں پستول بردار ایک شخص گرفتار، تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ کی پولیس نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کریک ڈاؤن کیا جس میں پولیس نے ٹنڈوآدم تھانے کی حد میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش عباس پٹھان , اسد پٹھان اور اسماعیل پنھور کو گرفتار کرکے ایک کلو بیس گرام چرس اور ایک سو بیس گرام افیم برآمد کرلی -اشتہاری اور روپوش ملزمان کے لیے جاری مہم میں دو اشتہاری ملزمان گل محمد جمالی, صدیق بگٹی جبکہ سات روپوش ملزمان ناصر بگٹی , حضور بخش کیریو, نبی بخش کلہوڑو , محمد رضا کلہوڑو, پرویز کلہوڑو, حضور بخش کلہوڑو, سجاد کلہوڑو گرفتار کرلیے گئے - گٹکا فروشوں کے خلاف جاری کاروائی میں ٹنڈوآدم سے شہزاد راجپوت اور اکرم کو گرفتار کرکے گٹکے کی سو پڑیاں برآمد کی گئیں- کھپرو میں آدم راجڑ کو گرفتار کرکے تیس بور پستول برآمد کیا گیا-

متعلقہ عنوان :