ٹنڈوالہ یار، پیر کاٹھی کے مقام پر ٹریفک حادثہ ایک بچی ہلاک

بدھ 27 ستمبر 2017 22:15

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) ٹنڈوالہ یار پیر کاٹھی کے مقام پر ٹریفک حادثہ ایک بچی ہلاک تفصیلات کے مطابق پیر کاٹھی کے مقام پر میرپور خاص سے حیدرآباد جانے والی نامعلوم کار نے روڈ کراس کرنے والی 10سالہ سجنی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ کار سوار کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔