بارکھان سیکرٹری ایجوکیشن نی55غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

بدھ 27 ستمبر 2017 22:00

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) ضلع بارکھان کے مختلف سکولوں کے 55 غیر حاضر اساتذہ میل و فی میل کو سیکٹری ایجوکیشن کیطرف سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے بارکھان کے اساتذہ کو آر ٹی ایس ایم ٹیم کے وزٹ کے دوران عرصہ دراز سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ میل و فی میل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شوکاز نوٹس میں اساتذہ کرام کو 7دن کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنی غیر حاضری کی وجہ تحریراًً دفتر میں پیش کریں ورنہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرکہ انہیں ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔