یوسف رضا گیلانی ملتان سے لاہور جاتے ہوئے قریبی دوست محمد منشاء کچھی کی دعوت پر میاں چنوںپہنچ گئے ،

جیالوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اورپیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے 2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 ستمبر 2017 21:52

یوسف رضا گیلانی ملتان سے لاہور جاتے ہوئے  قریبی دوست محمد منشاء کچھی ..
خانیوال /میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اپنے قریبی دوست محمد منشا کچھی کی دعوت پر ملتان سے لاہور جاتے ہوئے میاں چنوں انکے گھر پہنچ گئے ،جہاں پاکستان پیپلز پارٹی جیالہ گروپ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انکا شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اورپیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے 2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور اور نظریا ت پر الیکشن میں حصہ لیا، اپنے دور حکومت میں کروائے گئے کاموں کی کبھی نمائش نہیں کی،ہم نے اپنے مخالفین کو فنڈ جاری کئے تاکہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں،،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ساہیوال میں ایک شاندار جلسہ کروایا جس میں لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوامی جماعت ہے اورلوگوں کا آج بھی ہم پر بھر پور اعتماد ہے،بعدازاں وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے،اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ پی پی 216مہر عمران حیدر سنپال،جیالہ گروپ کے شوکت علی عطار ی و دیگر کارکنان موجود تھے۔