چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہارکر دیا

بدھ 27 ستمبر 2017 21:47

چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہارکر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ق) لیگ کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہارکر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈرنامزد کرنے سے پہلے اعتماد میں لینا چاہئے تھالیکن پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے فیصلے سے پہلے اعتماد میں نہیں لیا ، جس پر ہمارے تحفظات ہیں، ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے رابطہ کیا ہے لیکن قائد حزب اختلاف کا نام فائنل کرنے کے بعد رابطوں کا فائدہ نہیں،پی ٹی آئی کو نامزدگی سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :