نئی11Kvلاثانی فیڈر کو لیسکو کے ترسیلی نظام میں شامل کر دیا گیا ‘ترجمان لیسکو

بدھ 27 ستمبر 2017 21:47

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)میں سسٹم کی بہتری کے لیئے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو میں بجلی کے ترسیلی نظام کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سسٹم کی مظبوطی کے لیئے مختلف اقدامات کیئے جا رہے ہیںاس ضمن میں 132Kvکوٹ رادھا کشن گرڈ سے نئے 11Kvلاثانی فیڈر کا ٓغاز کیا گیا ہے۔

جس کے باعث 11KvسٹیI- فیڈر کو ریلیف حاصل ہو گا ۔لیسکو ترجمان کے مطابق اس نئے فیڈرکے باعث کوٹ تاج ، پیمراتار ، چک 64-، معین آباد ، حاجی پارک کے علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی ۔لیسکو چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم لیسکو کو مظبوط ترسیلی نظام کی حامل بجلی تقسیم کار کمپنی بنائیں گے جو پرفارمنس کے تمام پیرامیٹرز پر پورا اترے گی ۔

متعلقہ عنوان :