روس نے اپناآخری کیمیائی ہتھیاروں کاذخیرہ تلف کردیا

روس عالمی ذمہ داریوں کوپوراکرنے پرسختی سے کاربندہے،ماضی میں روس سب سے زیادہ کیمیائی ہتھیاررکھنے والاملک تھا،اب امریکاہیجو کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی ڈیڈلائن پرعمل نہیں کررہا،فنڈزکی کمی کاکہہ کرکیمیائی ہتھیارتلف نہ کرناحیران کن ہے،ولادیمر پیوٹن

بدھ 27 ستمبر 2017 21:31

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) روسی صدر ولایمر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے اپناآخری کیمیائی ہتھیاروں کاذخیرہ تلف کردیا ہے ،روس عالمی ذمہ داریوں کوپوراکرنے پرسختی سے کاربندہے،ماضی میں روس سب سے زیادہ کیمیائی ہتھیاررکھنے والاملک تھا،اب امریکاہیجو کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی ڈیڈلائن پرعمل نہیں کررہا،فنڈزکی کمی کاکہہ کرکیمیائی ہتھیارتلف نہ کرناحیران کن ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس صدر کا کہنا ہے کہ روس نے اپناآخری کیمیائی ہتھیاروں کاذخیرہ تلف کردیا ہے ۔روس عالمی ذمہ داریوں کوپوراکرنے پرسختی سے کاربندہے۔انکا کہنا تھا کہ ماضی میں روس سب سے زیادہ کیمیائی ہتھیاررکھنے والاملک تھا،اب امریکاہے جو کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی ڈیڈلائن پرعمل نہیں کررہا۔امریکا3بارڈیڈلائن پارکرچکاہے۔روسی صدر نے کہاکہ روس نی1996سے کیمیائی ہتھیاروں کوتلف کرنیکاآغازکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :