ساہیوال، گیسٹرو سے شادی شدہ عورت اور 22سالہ مکینک جاں بحق ،درجنوں ہسپتال داخل ،تین کی حالت نازک

بدھ 27 ستمبر 2017 18:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) آج یہاں نواح میں گیسٹرو سے ایک شادی شدہ عورت اور ایک 22سالہ مکینک جاں بحق ،درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

اعوان کالونی کے اللہ یار کی 45سالہ بیوی نواب بی بی کو گیسٹرو کے سبب بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا اور جہا ز گرائونڈ کے نواب دین کے 22سالہ مکینک بیٹے قربان کو گیسٹرو کے سبب بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گئے ۔ جبکہ درجنوں افراد کو گیسٹرو کے سبب ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت نازک ہے۔