حسین حقانی یا حافظ سعید کا الزام ہم پر مت عائد کرو، ایک وقت تھا کہ یہ سب تمہارے پسندیدہ لوگ تھے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا امریکہ کو کرارا جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 ستمبر 2017 17:48

حسین حقانی یا حافظ سعید کا الزام ہم پر مت عائد کرو، ایک وقت تھا کہ یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2017ء) : پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ ایشیا سوسائٹی کے فورم پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہم پر حسین حقانی یا حافظ سعید کا الزام عائد نہ کرو۔

(جاری ہے)

امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو آج سے 20 سے 30 سال پہلے تک آپ کے پسندیدہ لوگ تھے اور آپ انہیں وائٹ ہاؤس میں دعوتوں پر بُلاتے تھے لیکن اب آپ انہی لوگوں کو کہتے ہیں کہ یہ پاکستانی ہیں اور انہیں واپس چلے جاناچاہئیے کیونکہ آپ انہیں فروغ دے رہے ہیں؟ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ پاکستان نے حافظ سعید ، لشکر طیبہ اور حسین حقانی کو پناہ دے رکھی ہے۔

 یہ سب پاکستان پر بوجھ ہیں ، آپ کو چاہئیے کہ آپ ہمیں ان سے نمٹنے کے لیے تھوڑا وقت دیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور دہشتگردی کی پشت پناہی کو روکنے کے لیے اچھے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: