امریکی وزیر دفاع کی کابل آمد،

ائیر پورٹ پر راکٹ سے حملہ حملہ آورروں کا نشانہ ائیر پورٹ کے قریب نیٹو بیس تھی جس پر 25سے 30راکٹ داغے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،افغان سفورسز نے ائیر پورٹ کو شہریوں سے خالی کرا کے تمام پروازیں منسوخ کردیں

بدھ 27 ستمبر 2017 14:38

امریکی وزیر دفاع کی کابل آمد،
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے طیارے کے افغان دارالحکومت کابل میں لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ کے قریب متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں تاہم اس میں حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ،حملہ آورروں کا نشانہ ائیر پورٹ کے قریب نیٹو بیس تھی جس پر 25سے 30راکٹ داغے گئے، غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت میں واقع حامد کرزئی ائیر پورٹ پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا طیار ہ لینڈ کیا تو کچھ ہی دیر بعد ائیر پورٹ کے قریب متعدد راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتا یا جا رہا ہے کہ حملہ آورروں کا نشانہ ائیر پورٹ کے قریب نیٹو بیس تھی جس پر 25سے 30راکٹ داغے گئے ۔حملے کے بعد ائیر پورٹ پر افتراتفری مچ گئی ،افغان سیکیورٹی فورسز نے ائیر پورٹ کو شہریوں سے خالی کرا کے تمام پروازیں منسوخ کردیں ۔