امریکا نے پورٹو ریکو میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا اعلان کر دیا

فوجی جزیرے پر سمندری طوفان ماریا سے ہونے والی تباہی کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لیں گے،پینٹاگون

بدھ 27 ستمبر 2017 14:38

امریکا نے پورٹو ریکو میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) امریکا نے پورٹو ریکو میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ فوجی امریکا کے زیر انتظام اس جزیرے پر سمندری طوفان ماریا سے ہونے والی تباہی کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پورٹو ریکو میں تقریبا ساڑھے تین ملین امریکی شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے سولہ جہاز پورٹو ریکو کے پانیوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید دس ابھی راستے میں ہیں۔ سمندری طوفان ماریا کی زد میں آ کر اس جزیرے پر سولہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :