یوکرائن میں فوجی اسلحے کے گودام میں آگ لگ گئی،

24 ہزار رہائشیی محفوظ مقامات پر منتقل عسکری ذخیرہ گاہ سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں، ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، واقعے میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے،حکام

بدھ 27 ستمبر 2017 14:38

یوکرائن میں فوجی اسلحے کے گودام میں آگ لگ گئی،
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) وسطی یوکرائن میں فوجی اسلحے کے ایک گودام میں آگ لگ گئی ،واقعے کے بعد 24 ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ، ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی میڈیا کے مطابقیوکرائن میں فوجی اسلحے کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

کییف حکام نے بتایا کہ اس عسکری ذخیرہ گاہ سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں اور علاقے کے تقریبا چوبیس ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ اس فوجی ڈپو میں کس طرح کے ہتھیار ذخیرہ کیے گئے تھے۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :