مدینہ منورہ میں 60ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار

بدھ 27 ستمبر 2017 14:38

مدینہ منورہ میں 60ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سیکورٹی فورسز نے 60ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں سیکیورٹی فورس کے اداروں نے 1438ھ کے دوران اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 60188غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔ مدینہ منورہ پولیس نے بیان دے کر واضح کیا کہ وہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پکڑ دھکڑ کی مہم جاری رکھے گی۔ گرفتار شدگان کی ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :