سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے ہاتھ میں جھاڑو اٹھالی

سابق کر کٹر نے ممبئی مہاراشٹرا میں صفائی مہم میں شریک ہوئے اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے کام میں حصہ لیا

بدھ 27 ستمبر 2017 14:29

سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے ہاتھ میں جھاڑو اٹھالی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) کرکٹ کے میدان میں مخالف بولرز کیخلاف گراونڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلنے والے اور سنچریوں کی سنچریاں بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ہاتھ جھاڑو اٹھالی۔ممبئی مہاراشٹرا میں صفائی مہم میں شریک ہوئے اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے کام میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سچن نے ممبئی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر اور اسکے اطراف کو صاف ستھرا رکھیں جس سے نہ صرف شہرکی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول کو صحت مند بنایا جا سکے گا۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ کچرا کی ٹوکری ہونے کے باوجود اکثر لوگ کچرا باہرپھینک دیتے ہیں جو غلط ہے۔اس مہم میں حصہ لینے کے بعد سچن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہم سب بھارت کو صاف رکھنے میں اپنا تھوڑا بہت حصہ ڈالناہوگا۔تو اپنے دوستوں کے ساتھ گلیوں میں جائیں اور ایک ساتھ بھارت کو صاف کریں۔

متعلقہ عنوان :