ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ‘ایک زخمی

بدھ 27 ستمبر 2017 14:18

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ‘ایک زخمی
تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت میں پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے شیری کور میں ایرانی فورسز نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت منہاج کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں اپنے آبائی گاؤں جا رہا تھا کہ ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر وہ جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی احسان شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :