امریکی وزیرِ دفاع اور نیٹو کے سیکرٹری جنرلاچانک افغانستان پہنچ گئے

بدھ 27 ستمبر 2017 13:34

امریکی وزیرِ دفاع اور نیٹو کے سیکرٹری جنرلاچانک افغانستان پہنچ گئے
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) امریکی وزیرِ دفاع جمز میٹس اور نیٹو کے سیکٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ اچانک افغانستان پہنچ گئے جہاں وہ افغان رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان جنگ سے متعلق نئی حکمتِ عملی کے اعلان کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔نیٹو کی قیادت میں اتحادی افواج (آرایس) نے ان کی کابل میں آمد کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

آرایس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں عہدیدار کابل میں آرایس ہیڈکواٹرز کا دورہ کریں گے اور فوجیوں سے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ افغان رہنمائوں سے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ جیمز میٹس دو روزہ بھارت کے بعد بدھ کی صبح نئی دہلی سے کابل پہنچے ۔جم میٹس جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ حکومت کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد خطے کے ممالک کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ نئی پالیسی سے متعلق خطے میں امریکا کے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے اور پالیسی پر عمل درآمد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :