متحدہ عرب امارات، ام القیوین میں آٹو سپئیر پارٹس کی دکان میں آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 27 ستمبر 2017 12:55

متحدہ عرب امارات، ام القیوین میں آٹو سپئیر پارٹس کی دکان میں آتشزدگی
ام القوین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2017ء) ام القوین کے صنعتی علاقے میں منگل کی شب سپئیر پارٹس کی دکان میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ام القوین کی سول دفاع کی ٹیم ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ ریکارڈ وقت میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

سول دفاع کی ٹیم کے ترجمان کمانڈرحسن بن سرم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی ٹیم نے بوقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا سکا ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ جلنے والے علاقے کو آگ بجانے کے بعد دو گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ حادثے کی ویڈیو ملاحظہ کریں: